ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راشن کارڈ دینے کے لئے مستحق لوگوں کو پریشان نہ کریں:چنتامنی میں کرشناریڈی کا بیان

راشن کارڈ دینے کے لئے مستحق لوگوں کو پریشان نہ کریں:چنتامنی میں کرشناریڈی کا بیان

Wed, 21 Sep 2016 14:54:22    S.O. News Service

چنتامنی:21 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے آج اچانک محکمہ خوراک وشہری رسد دفتر کا معائنہ کیا اس دوران رُکن اسمبلی نے ٹاون فوڈ انسپکٹر پیدمبرم پر شدید ناراضی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ ہولڈرس کو راشن کارڈ سے آدھار نمبر جوڑنے کے لئے ہدایت دی گئی ہے اور سائبر سنٹرس کو ذمہ داری دی گئی ہے سائبر سنٹرس کے مالک اس کام کے لئے مستحق لوگوں سے 50تا 60روپئے وصول کررہے ہیں اس پر فوراََ روک لگایا جائے نہیں تو سائبر سنٹرس والوں پر قانونی کارروائی کرنی پڑیگی ۔

کرشناریڈی نے فوڈ انسپکٹر پر خوب لتاڑتے ہوئے کہا کہ بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہ ناقابل بیان ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے نت نئے قانون کو لاگو کرنے کی وجہ سے غریب عوام الجھن کا شکار ہیں کہ آخر ہم کریں تو کیاکریں ایک طرف سستے داموں میں اناج حاصل کرنے کے لئے بیحد ضروری ہے تو دوسری جانب راشن کارڈ کیلئے دستاویزات کو جوڑتے توڑتے تھک گئے ہیں کبھی راشن کارڈکے ساتھ شناختی کارڈ کو جوڑنے کے لئے کہا جاتا ہے تو کبھی آدھار نمبر راشن کارڈ کے ساتھ جوڑنے کیلئے ہدایت دی جاتی ہے تو کبھی الیکٹرنک بل راشن کارڈ کے ساتھ جوڑنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور وہ ہر دو مہینے میں ایک دفعہ بائیومیٹرک سسٹم میں انگلیوں و آنکھوں کے نشانات جمع کرنے کی ہدایت دی جارہی یہ ایک بار نہیں بلکہ باربار کیا جارہا ہے جس سے لوگ اُکتاگئے ہیں عام طور پر بی پی ایل کارڈ غریب مزدوروں بے سہار ا لوگوں کے پاس ہوتا ہے اور یہ لوگ اناج کے علاوہ اپنی دوسری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزدوری کرتے ہیں اور جس دن یہ لوگ مزدوری کے لئے نہیں جاتے اُس دن انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔

یہاں راشن کارڈ حاصل کرنے والے اکثر مزدور ہی ہوتے ہیں اُن کو نئے راشن کارڈ دینے کے لئے ایک ہفتہ نہیں بلکہ کئی ہفتے دفتر کا چکر کاٹنے پر مجبور کیا جاتا ہے مستحق لوگوں کو اولین فرصت میں راشن کارڈ دے دیا جائے محکمہ خوراک کے چند لوگ رشوت لیکر مالداروں کو لمحوں میں راشن کارڈ فراہم کردیتے ہیں۔اس موقع پر کرشناریڈی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی بھی آفیسر کسی بھی کام کے لئے عوام سے رشوت طلب کرے تو فوراََ مجھے شکایت کیا جائے میں ان کے خلاف قانونی جنگ لڑونگامیرے رہتے دم تک چنتامنی حلقے کے غریب عوام کو کسی بھی کام کے لئے پریشان ہونے نہیں دیا جائے گا۔اس موقع پر رُکن اسمبلی کے ہمراہ تحصیلدار گنگپا ڈاکٹر وزیر احمد ،شیو،وغیرہ موجود تھے ۔


Share: